بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے
لیڈر غلام نبی آزاد سے اپنے کل کے بیان کےلئے معافی طلب کرنے کے مطالبے پر
زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ صفر نہیں ہو سکا اور ایوان کی
کارروائی دوسری بار 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے آج صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے
ضروری قانون سازی کے کام کاج نمٹائے، تو انا ڈی ایم کے کے رکن کاویری
معاملے پر نشست صدارت کے سامنے
آ گئے اور نعرے لگانے لگے۔
اس کے بعد کانگریس کے رکن بھی نشست صدارت کی طرف بڑھنے لگے تو بھارتیہ جنتا
پارٹی کے رکن بھی اپنے نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور مسٹرغلام نبی آزاد سے
معافی کا مطالبہ کرنے لگے، جس سے ایوان میں کافی شور شرابہ ہونے لگا تو
مسٹر کورین نے انا ڈی ایم کے کے لیڈر نونیت کرشنن اور کانگریس کے ڈپٹی لیڈر
آنند شرما کو بولنے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام اراکین
سے اپنی اپنی نشستوں پر واپس لوٹنے کی اپیل کی۔